• KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

ایشیائی کھیل: مینز کرکٹ کا گولڈ میڈل سری لنکا کے نام

شائع October 3, 2014

انچیون : ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے افغانستان کا باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس سے قبل سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان سیمی فائنل کا فیصلہ بارش کے باعث ٹاس کی بنیاد پر کیا گیا جس میں قسمت کی دیوی نے سری لنکن ٹیم کا ساتھ دیا تھا۔

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں کھیلے گئے ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں مضبوط سری لنکا ٹیم پہلے بیٹنگ میں مشکلات کا شکار دکھائی دی۔

سری لنکن کی آخری نو وکٹیں مجموعی اسکور میں صرف 54 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم آخری اوور میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

جواب میں افغانستان ٹیم کا آغاز کچھ بہتر تھا اور اس نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد تمام ٹیم سری لنکن باؤلروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 54 رنز پر ہی تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025