• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ایشین گیمز: باکسنگ اورکبڈی سیمی فائنل میں پاکستان شکست سے دوچار

شائع October 2, 2014
تصویر بشکریہ فوٹو نیوز ڈاٹ کام—۔
تصویر بشکریہ فوٹو نیوز ڈاٹ کام—۔

انچیون: جنوبی کوریا میں جاری سترھویں ایشین گیمز مینزباکسنگ کے سیمی فائنل مقابلے میں ازبکستان کے باکسر شکیب الدین زوروف نے پاکستان کے محمد وسیم کو شکست دیدی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق فلائی ویٹ 53 کلو گرام کٹیگری میں محمدوسیم نے اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کارحریف کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، تاہم تین راؤنڈ کےمقابلےمیں ازبک باکسرنے پوائنٹس کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

ازبکستان کے باکسرنے 27 کےمقابلے میں 30 پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان کے محمد وسیم کو ہرایا۔

سیمی فائنل میں شکست کے باوجود محمد وسیم ملک کے لیے کانسی کا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب مینزکبڈی سیمی فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم ایران کےخلاف قابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔

ایرانی ٹیم نے 14 کےمقابلےمیں 25 پوائنٹس سےکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن انڈیا سےہوگا۔

انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جنوبی کوریاکومات دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

اُدھر مینز کراٹےمیں بھی پاکستان کے سعدی عباس اورمحمد بازکوارٹرفائنل میں شکست کھاگئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024