• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

گو نواز گو!

شائع October 1, 2014 اپ ڈیٹ October 2, 2014
برگر  کا  مطلب  ہے  پڑھے  لکھے  لوگ! یہ  گنوار،  نورے  پٹواری  کیا  جانیں  پڑھے  لکھے  لوگ  کیا  ہوتے  ہیں -- اے ایف پی فوٹو
برگر کا مطلب ہے پڑھے لکھے لوگ! یہ گنوار، نورے پٹواری کیا جانیں پڑھے لکھے لوگ کیا ہوتے ہیں -- اے ایف پی فوٹو
سبق  پھر  پڑھ  شجاعت  کا، شجاعت  کا،  شجاعت  کا!!! -- فائل فوٹو
سبق پھر پڑھ شجاعت کا، شجاعت کا، شجاعت کا!!! -- فائل فوٹو

میں آپ کو بتا رہا ہوں، نواز شریف میں اگر رتی برابر بھی غیرت ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے کر جدّہ روانہ ہو گئے ہوتے۔ ایوب خان نامی ایک صدر ہوتا تھا اس ملک کا، اس کے پوتے نے کہیں سے دادا جی کے خلاف نعرہ سن لیا اور گھر آ کر کہا؛ 'ایوب کتا ہائے ہائے'۔ ایوب خان نے شرم کے مارے اسی وقت استعفیٰ دے دیا۔

بات یہ ہے کہ پورا نظام ہی کرپٹ ہے اس ملک کا۔ خان صاحب اور قادری صاحب کا طریقہ غلط ہو سکتا ہے، ان کے مطالبات بالکل درست ہیں۔ یہ جو پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملوں کی تکلیف ہے آپ لوگوں کو، کیا اس ملک کے عوام سے زیادہ قیمتی ہیں یہ ادارے؟ ہمارے ٹیکس سے بنے ہیں یہ! ہمارے ووٹ چوری کیے گئے ہیں لہٰذا ہم احتجاج کا آئینی حق رکھتے ہیں۔ ہم جمہوریت کے نہیں، نواز لیگ کی آمریت کے خلاف ہیں;

جب تک جنتا بھوکی ہے، یہ جمہوریت جھوٹی ہے!


یہ کیا لندن پلان، لندن پلان کی تکرار لگا رکھی ہے آپ نے؟

یہ جو شہباز شریف ہر دوسرے مہینے رات کی تاریکی میں فوجی جرنیلوں سے ملتا ہے، وہ کونسے پلان کے مطابق ہے؟ مشرف کے دور میں بینظیر اور نواز لندن میں ملتے رہے، وہ صحیح تھا یا غلط؟

قیمے والے نان اور سری پائے کھانے والے نوا ز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس کے بہانے ملک سے بھاگ گئے۔ وہاں کسی نے ان کی فضول تقریر سنی ہی نہیں۔ عمران خان جب تقریر کرتا ہے تو پورا پاکستان ہی نہیں، پوری دنیا سنتی ہے۔

آپ بس ایک دفعہ کپتان کو وزیر اعظم بننے دیں، پھر دیکھیں ملک کیسے ترقی کرتا ہے، اوباما جیسے لوگ ناک رگڑتے پاکستان آئیں گے۔ آکسفورڈ سے پڑھا ہوا ہے خان صاحب نے، کوئی سنٹرل ماڈل جیسی پینڈو جگہ سے نہیں پڑھے وہ!

خیبر پختونخواہ میں ہماری حکومت ہے۔ وہاں کبھی جا کر دیکھیں کتنا کام کیا ہے ہماری پارٹی نے، انصاف مل رہا ہے وہاں لوگوں کو، پولیس کا نظام ٹھیک کیا ہے۔ اسمبلی میں سیاست دانوں کے بچے، داماد اور رشتے دار نہیں بیٹھے!

نورے پٹواری، پیپلز پارٹی کے جیالے تنقید کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ عوام تنگ آچکی ہے ان چلے ہوئے کارتوسوں سے۔ انہوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیں، کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہیں!


اور یہ برگر برگر کیا ہوتا ہے جی؟

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے جلسوں میں جو لاکھوں لوگ شریک ہوئے، وہ سب برگر تھے کیا؟ او جاہلو، برگر کا مطلب ہے پڑھے لکھے لوگ! یہ گنوار، نورے پٹواری کیا جانیں پڑھے لکھے لوگ کیا ہوتے ہیں۔ اس ملک میں پڑھے لکھے لوگوں کی کوئی قدر ہی نہیں۔ جب تک تعلیم یافتہ لوگوں کو وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

میرے جیسے لوگ جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، انہیں زمینی حقائق کا تم لوگوں سے بہتر اندازہ ہے۔ ہم یہاں جمہوری نظام دیکھتے ہیں تو رشک آتا ہے۔ ہم ملک کی فکر میں کتنا نڈھال ہوتے ہیں، تم لوگ کیا جانو! ہم یہاں بیٹھے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ ہم اپنے سارے ضروری کام کاج چھوڑ کر بلّے کو ووٹ ڈالنے آئے تھے اتنی گرمی میں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہماری پارٹی پھر بھی نہ جیتے۔


سنا تھا میڈیا بڑا آزاد ہو گیا ہے، عدلیہ آزاد ہو گئی ہے۔ سب جھوٹ!

میڈیا کو ہماری مقبولیت ہضم نہیں ہوتی، ایک خاص گروپ کی تو ہمارے سے کوئی خاص دشمنی ہے۔ ڈالر خور اور لفافہ صحافی روز ایک انگریزی اخبار میں تحریک انصاف کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔ ایسے غداروں کو چن چن کے بے نقاب اور ذلیل کرنا چاہئے۔ ایک ARY ہی مناسب چینل بچا ہے اس ملک میں، دونوں سائیڈز کی بات صحیح طرح بیان کرتا ہے۔

پاکستان میں ایک ہی ادارہ ہے جو کام کرتا ہے اور وہ ہے فوج۔ جنگ لڑنی ہو تو فوج کو بلاؤ، سیلاب آ جائے، زلزلہ آ جائے، دہشت گردی سے نبٹنا ہو، فوج سب سے آگے ہوتی ہے۔ یہ گنجے غدار اسی فوج کے پیچھے ہاتھ دھو کے پڑے ہوئے ہیں!

شرم نہیں آتی انہیں! جانے بھی دیں مشرف کو باہر، جیل میں کیوں ڈالا ہوا ہے اسے۔ امپائر کی انگلی بس اٹھنے ہی والی ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

ہماری جاہل عوام کو بہکانے کیلئے آئے روز شوشا چھوڑا جاتا ہے کہ عمران یہودی ایجنٹ ہے، یا اسکی امریکہ میں ناجائز اولاد ہے، یا جمائمہ کے متعلق فحش بکواس کی جاتی ہے۔ ان لوگوں کو بندہ کیسے سمجھائے کہ سیاست دانوں کے ذاتی معاملات پر تبصرہ کرنا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی فعل ہے۔ قائد اعظم کے بعد اگر کوئی بڑا لیڈر اس ملک میں آیا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ ہم سب اسلامی فلاحی ریاست ہی تو بنانا چاہتے ہیں، جیسے سویڈن میں موجود ہے۔ ریاست ہو ماں کے جیسی، ہر شہری سے پیار کرے۔ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ ہو جو پرامن دھرنا دینے والوں پر لاٹھی چارج کرے اور ان پر آنسو گیس برسائے۔ چینی دانشور سن زو نے کہا تھا: پولیس ہمیں مارے گی تو انقلاب کیسے آئے گا؟

انقلاب کے بعد سب سے پہلے جاگیر داروں، وڈیروں، گدی نشینوں، سرمایہ داروں اور کوڑا چننے والوں کا صفایا کیا جائے گا۔ سارے کرپٹ سیاست دانوں، پولیس والوں اور بھتہ خوروں کو چوک میں لٹکایا جائے گا! آپ بس دیکھتے جائیں!

سبق پھر پڑھ شجاعت کا، شجاعت کا، شجاعت کا ۔۔۔۔

عبدالمجید عابد

لکھاری میڈیکل کے طالب علم ہیں اس کے ساتھ تاریخ، سیاسی معیشت اور ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کے بلاگز یہاں پڑھیں۔

انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں: abdulmajeedabid@

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (13) بند ہیں

Haroon Oct 01, 2014 05:18pm
Pyary bhai, yah jo hamla howa, is pe crtitisim pe ap tilmila rhy ho, ARY ko munasib or JEW ko hakomat ka channel kahty ho likhty DAWN pr ho a k, samjh se bahir he! Riasti idaroon pe hamla, (including supreme courte pe N League ka) mulk ki izzat pr hamla he, our mulk ki izzat ka jo hashar nashar dunya mn ho rahaa he wo ap ko ARY achy se dikha raha ho ga, ap ARY he dekho, JEW to wese he badnaam channel he, bakwas he us ne jo hashar afwaj ka kia wo bhi dhaka chupa nae, lekin mulk ki izzat ap ki meri ya awam e Pakistan ki kisi ki jaan se zada ahm he, ap k taxes se bani yah amaraat kisi ahmiat ki hamil nae, jab tk k un ko pamaal na kia jaye, ap agr kahty hen un pe hamly ki takleef to yah takleef ap ko na feel ho to algda baat he, q k ap ko mulk ki parwa nae, ap logoon ko us bewqoof admi ki parwa he jo ankhen band kr apny un sathyoon ki maan rhaa he jo NS se choty lutere kisi soorat mn nae Allah ap ka hami o Nasir ho!
Haroon Oct 01, 2014 05:26pm
Mazeed braan k agr ap ko bahs krna he to welcome! mulk se bahir beth k ap jamhooriat pr rashk krty hen, aur Pakistan ko bahir se beth k dekhty hein, Mubashar Lucman jese, Hamir Mir jese ya Javed Ch jese chughad anchors ko sun sun k ap logoon k zahn wese e ho chuky hen jese k hamary AZAADI waly chahty hen ap ki ray or bahs (constructive) k intizar he
islamabadian Oct 01, 2014 05:31pm
Ye Baari Baari kia hota hai ? kio kay imran khan nay be Live jalsay may kaha tha MIAN saab jan dewo SAADI baari aan dewo ... tay hun fir BAARI da intazar kero khan saab 2018 tak.....
khan Oct 02, 2014 09:49am
@islamabadianhameed sahib nay bada acha tanked jaihza laya Pakistani seyasat ka. ais main media ka kirda morose seyasa aor wadeera shai magar haroon bhai sub say phely yeh samje kay lekari keya keh raha hay... Animal Form phedny wala Burger phely ais ko Phad lo
Yasir Hassan Shaikh Oct 02, 2014 10:41am
Dear Imran Khan: If you have magic wand to correct everything once you become PM, who is stopping you in KPK, alleging everything from outside is easy, people vote for performance not for beautiful speeches. Very sadly language used by you in container has embarrassed your followers. Whether you like it or not businesses are being hurt due to dharnas and FDIs are also shying away from Pakistan. You're requested to think humbly for Pakistan as you declare yourself as selfless leader. Regards, Yasir Hassan Shaikh
faiza Oct 02, 2014 12:56pm
imran khan zindabad
.علی احمد جان Oct 02, 2014 01:28pm
بہت خوب جناب انداز تحریر اور طنز لاجواب
bloody civilan Oct 02, 2014 04:21pm
Bohat aala very nice
bloody civilan Oct 02, 2014 04:21pm
Bohat aala very nice
Abdul Rauf Khan Oct 03, 2014 10:02am
ارے صاحب عمران خان کی منزل اب دور نہیں ہے، جس ننھے سے پودے کو عمران خان نے اٹھارہ سال پہلے لگایا تھا اور چمکتی دمکتی آنکھوں سے ایک خواب دیکھا تھا کہ وہ اس قوم کو جگا کر رہے گا، چاہے اُسے علامہ اقبال کے غلط شعر ہی کیوں نہ پڑھنے پڑیں، آج وہ ننھا سا پودا جنرل پاشا کی ذاتی حیثیت میں دی گئی خدمات کے باعث ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ جس کی شاخیں روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اور 1947میں وہ دیکھا جانے والا خواب کہ بس سب لوگ آپس میں پیار محبت سے رہیں گے، شیر اور بکری ایک ہی گھاٹ سے پانی پیئیں گے۔ عدل اور انصاف کا بول بالا اتنا ہو گا کہ ایک عورت خالص سونے کے زیورات سے لدی کراچی سے پیدل چلے گی اور پشاور تک جائے گی لیکن کسی مائی کے لعل مٰیں اتنا دم نہیں ہوگا کہ وہ اُس نہتی اور ایک اکیلی عورت پر ہاتھ اُٹھا سکے۔ منصف ایسے ہوں گے کہ مظلوم کی دیلیز پر انصاف فراہم کریں گے۔ وہ مدینہ جیسی فلاحی اسلامی ریاست کا خواب عمران خان نہیں پورا کرے گا تو اور کون کرے گا؟ اور جو لوگ کہ رہے ہیں کہ کہ تحریک انصاف نے کونسی دودھ کی نہریں بہادیں ہیں خیبر پختوانخواہ میں تو اُن سے عرض ہے کہ ن لیگ، مولانا فضل الرحمٰن اور نیشنل عوامی پارٹی نے جان بوجھ کر تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت حکومت دی ہے کہ عمران خان وہاں پر ناکام ہو۔ لیکن یاد رکھیں وہاں پر تحریک انصاف بہت اچھا کام کررہی ہے، اُن لٹے پٹے درودیوار سے تو پوچھو اگر وہ منہ میں زبان رکھتے ہوں تو وہ تہمہیں بتائیں کہ تبدیل آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔ انشاءاللہ جب نیا پاکستان بن جائے گا تو سب سے پہلے تحریک انصاف منشیات کی اُس راہداری کو ختم کرے گی جوافغانستان سے چلتی
naeem khan Oct 03, 2014 11:58am
ro imran ro shabash beta rooooo
anas Oct 03, 2014 12:21pm
imran khan ne kpk me jo perfomence dikkhai hai use ke jitne tareef k jae kaam hai i hope agar imran khan prime minister banay ga tu hum buhat taraqi kare ge in sha allah IMRAN KHAN ZINDABAD
sohail Oct 04, 2014 01:57am
بھترین، تحریر

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024