• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

شائع September 30, 2014
پاکستانی کھلاڑی ملائیشیا کے خلاف ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی
پاکستانی کھلاڑی ملائیشیا کے خلاف ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں فتح کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔ فوٹو اے پی

انچیون: ایشین گیمز میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دے کر ہاکی ایونٹ کے فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا ہے۔

انچیون میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے بعد فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں پاکستان نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان سے ہو گا جس نے اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔

1998 میں گولڈ میڈیل حاصل کرنے والے ہندوستان نے بارہ برس کے بعد اس ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم 2016 کے ریو اولپمکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لے گی۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی پاکستان ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024