• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مودی کا بیوروکریٹس کو باتھ روم صاف کرنیکا حکم

شائع September 30, 2014
ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی۔ فوٹو اے پی
ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی۔ فوٹو اے پی

نئی دہلی: ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے رواں ہفتے مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر منائے جانے والے قومی دن کے موقع پر بیورو کریٹس کو اپنے آفسز اور باتھ روموں کی بذات خود صفائی کا حکم دیا ہے۔

اس قدم جمعرات کو قومی دن کے موقع پر صفائی کی مہم کی غرض سے اٹھایا گیا ہے جہاں وزیر اعظم خود دارالحکومت نئی دہلی کی گلی میں جھاڑو پکڑے صفائی کرتے دکھائی دیں گے۔

مئی میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے مودی کی جانب سے حکومتی آفیشلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں وہ حکام سے صبح نو بجے تک دفاتر میں پہنچنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اسی پیش نظر متعدد بار انہوں نے ہنگامی بنیادوں پر مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا ہے۔

نئی دہلی کے ایک آفیشل نے منگل کو اے ایف پی سے گفتوگ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں، ہم مقررہ وقت پر دفاتر میں آتے ہیں اور دیر تک کام کرتے ہیں، اب ہمیں جھاڑو اٹھانے کا کہا گیا ہے اور ہم متوقع طور پر ایسے ہی کریں گے۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میرے بچے انتہائی مایوس ہیں کہ قومی سطح عام تعطیل کے موقع پر بھی مجھے دفتر جانا ہو گا۔

تاہم ایک دوسرے آفیشل نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبقاتی نظام سے ہندوستان کا پیچھا چھڑانے کے لیے یہ ایک انتہائی اہم قدم ہے جہاں صرف نچلی ذات یا کمتر لوگ ہی گندگی صاف کرتے ہیں۔

’یہ صفائی کے حوالے سے بے مثال تحریک ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جھاڑو پکڑنا ایک طاقتور نشان ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی کام کمتر نہیں ہوتا اور ہم میں سے ہر شخص اپنی گندگی صاف کرنے کا خود ذمے دار ہے۔

اس مہم کا مقصد حکومتی دفاتر کو صاف کرنا ہے جن کی دیواروں پر جابجا نشان اور آفس کوڑے کرکٹ کا ڈھیر اور گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں منگل کو ملک کے تمام روناموں میں اشتہارات کے ذریعے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ہندوستان کی آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی خود صفائی پسند تھے اور جب ملک میں کوئی فلش ٹائلٹ نہیں تھا اس وقت خود بھی باتھ روم صاف کرتے تھے۔

مودی میں انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ہی ہر خطاب میں صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے 2019 تک گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کو صاف کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024