• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

رحمان ملک کی جہاز سے بے دخلی، ویڈیو بنانے والا ملازمت سے فارغ

شائع September 30, 2014

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی فلائٹ سے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بے دخل کیے جانے کی ویڈیو بنانے والے شخص ارجمند اظہر حسین کو ان کی کمپنی جیریز گروپ نے ملازمت سے فارغ کردیا ہے ۔

ارجمند اظہرحسین ایک نجی کورئیر کمپنی جیریز گروپ میں جنرل مینجر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

تاہم جیریز گروپ نے اپنے فیس بک پیج پر واضح کیا ہے کہ ان کی برطرفی کا فلائٹ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ فیصلہ میرٹ کی بناء پر کیا گیا ہے۔

`

`

دوسری جانب ارجمند اظہر کا کہنا ہے کہ 'موجودہ نظام میں عام آدمی کی کوئی اوقات نہیں۔ نوجوانوں کو نظام بدلنے کے لیے کام کرنا ہوگا'۔

ارجمند اظہر کو امید ہے کہ اب قوم خاموش نہیں رہے گی۔

واضح رہے کہ سولہ ستمبر کو کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پرواز پی-کے 370 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہونے کے بعد مسافروں نے شدید احتجاج کیا تھا اور تاخیر کا سبب بننے والے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو جہاز سے اترنے پر مجبور کردیا تھا۔


مزید پڑھیں:فلائٹ میں تاخیر، مسافروں نے رحمان ملک کو جہاز سے اُتار دیا


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر رحمان ملک اور مسلم لیگ نون کے ایم این اے کو جہاز سے باہر جانے کا کہہ رہے ہیں۔

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 370 کو پیر کی شام سات بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن یہ ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

دوسری جانب پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 370 میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈیرھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

جبکہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے پی آئی اے کی فلائٹ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد ایک بیان میں اپنی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس تاخیر کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔

تبصرے (3) بند ہیں

سیدعامرعلی Sep 30, 2014 12:27pm
جیری جیسے بڑے اور نامور ادارے سے اس قسم کے گھٹیا روئیے کی توقع نہیں تھی.
A KHAN Oct 01, 2014 04:03am
allah rab ul izat k haan dare hai andare nahin ,keep it up
Akhtar Ali Syed Oct 01, 2014 09:19pm
Maim ARJAMAND sahib ki azmat ko salam karta hoon akhir koi to hai jis ne naik kam ki ibtida ki hai Jhuda ne aaj tak us quom ki halat nahi badli Na ho jis ko khayal aap apni halat k badalne ka

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024