• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آئی فون 6 پلس میں خم اور سوشل میڈیا پر ردعمل

شائع September 29, 2014
آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس۔ — رائٹرز
آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس۔ — رائٹرز

ایپل کا نیا آئی فون 6 پلس ابھی ریلیز کیا ہی گیا تھا کہ بظاہر اس کی ریکارڈ سیل کو حریفوں کی ’بری نظر‘ لگ گئی۔

مہنگے ترین آئی فون 6 پلس خریدنے والے متعدد مالکان نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا کہ ان کے فونز کو جیب میں رکھنے پر خم پیدا ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس خرابی کو ’بینڈ گیٹ‘ کے نام سے پکارا جارہا ہے۔ کچھ افراد نے مشورہ دیا ہے کہ فون کے درمیانے حصے پر زیادہ زور نہ پڑنے دیا جائے کیوں کہ بظاہر یہی فون کا کمزور حصہ ہے۔

پھر کیا تھا۔۔۔ آئی فون کے حریفوں بشمول سام سنگ، نوکیا، ایل جی اور دیگر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

ایپل نے اس صورت حال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تاہم تب تک بندوق میں سے گولی نکل چکی تھی۔


مزید پڑھیں: آئی فون 6 پلس کا نقص، ایپل کا جواب آگیا


ایپل کا ایک اعلامیے میں کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے صرف نو شکایات ہی موصول ہوئی ہیں اور فون کو بہترین مواد سے بنایا گیا ہے۔

حریفوں کے علاوہ دیگر نامور کمپنیوں نے بھی سوشل میڈیا پر ملنے والی اس مفٹ پبلسٹی میں کوئی قصر نہ چھوڑی۔

ایپل کے اس جدید ترین فون کی خرابی کے پیش نظر فون کے مالکان و دیگر افراد نے سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کچھ اس طرح کیا:

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024