عمران کا اسلام آباد ایڈونچر ناکام ہوچکا،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد ایڈونچر ناکام ہو چکا ہے، عمران خان کو یہ جان لینا چاہیے کہ عوام دھرنوں اور لانگ مارچ پر یقین نہیں رکھتی۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ نہیں جانتے کہ آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پہ ووٹ ملیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران لندن پلان کے ذریعے وفاق پاکستان اور آئین کے خلاف سازش کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جان لینا چاہیے کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران نے اپنے ورکرز کو تھرڈ امپائر کے حوالے سے ورغلایا، آئین کے علاوہ کوئی تھرڈ امپائر نہپیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ جان لینا چاہیے کہ عوام دھرنوں اور لانگ مارچ پر یقین نہیں رکھتی ، تحریک انصاف کے سربراہ تو ویسے ہی یو ٹرن کے بادشاہ ہیں۔
عمران خان جلسے کرتے رہیں گے اور حکومت کام، خواجہ سعد
وفاقی وزیر خواجہ سعد نے کہا ہے کہ کروڑوں کے شہر میں30، 35ہزار کا جلسہ کرن اکوئی بڑی بات نہیں ہے
خواجہ سعد نے مزید کہا کہ عمران خان جلسے کرتے رہیں، ان کو کوئی انہیں نہیں روکے گا۔
سعدرفیق کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین جلسے کرتے رہیں گے جبکہ حکومت کام کرتی رہے گی۔
پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی استعفیٰ دينا نہيں چاہتے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحريک انصاف کا کوئی رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دينا نہيں چاہتا۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ دينا صرف حکومت کو دباؤ ميں رکھنے کاحربہ تھا۔
عمران کی تقریر 40روز پرانی تھی،ماروی میمن
مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے تقریر میں وہی 40 دن پرانی باتیں کیں، تحریک انصاف کے سربراہ کو جلسوں کے بجائے کام کریں۔
ڈان نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے جانے والے لوگوں نے لاہور کی ترقی دیکھی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک کا کنٹینر لاہور چلا گیا ہے۔