• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی پولیس کا دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

شائع September 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

راولپنڈی: پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث ایک گرو کے دو مشتبہ افراد کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر( آر پی او) اختر عمر حیات نے ایک پریس کانفرنس کے دوران حسینی ٹائیگر نامی اس گینگ کے گرفتار افراد کی شناخت ڈاکٹر جلال شاہ حیدری چوک کے عادل عباس اور باڑہ شاہ کے غلام مجتبیٰ کے ناموں سے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دو مشتبہ افراد نے دورانِ تفتیش گزشتہ اتوار کو راجہ بازار میں مدرسہ تعلیم القرآن کے نائب نگران مفتی امان الل اور اہل سنت والجماعت ( اے ایس ڈبلو جے) کے 25 رہنماوں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔

آر پی او کا مزید کہنا تھا کہ ان ٹارگیٹ کلز کی گرفتاری سے پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ فرقہ وارانہ قتلِ عام میں ملوث نیٹ ورک کا پتہ لگا سکتی ہے۔

ایس پی راول ڈویژن کرامت ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹارگیٹ کلنگز کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کو فرقہ وارانہ رنگ دیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ان مشتبہ افراد نے رواں سال کے دوران اے ایس ڈبلو جے کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گرفتار افرادکی مدد سے ڈی آئی خان اور بکھر میں سرگرم اس گروپ کے افراد کے بارے میں پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

اختر عمر حیات کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے نتاظر میں ایس پی راول ڈویژن، ایس پی انویسٹیگیشن محمد ہارون، ایس ایچ او ندیم ظفر، ایس ایچ او پیرودھائی جہانگیر بھٹی، اے ایس آئی مظہر قادری اور ہیڈ کانسٹیبل ایجاز پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کی مدد سے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شہر کے تمام علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ اس طرح کے عناصر کو پکڑا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024