• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:53pm
  • LHR: Asr 4:39pm Maghrib 6:29pm
  • ISB: Asr 4:45pm Maghrib 6:36pm

پی ٹی آئی قیادت بل اور ٹیکسز ادا کررہی ہے، حکومتی دعویٰ

شائع September 28, 2014
عمران خان اٹھارہ اگست کو سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کررہے ہیں— اے ایف پی فوٹو
عمران خان اٹھارہ اگست کو سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کررہے ہیں— اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اہم رہنماﺅں نے اپنی 'سول نافرمانی تحریک' کو نظرانداز کرتے ہوئے معمول کے مطابق ٹیکسز اور یوٹیلیٹی بلز ادا کررہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کے نائب شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر لاہور اور ملتان کی اپنی رہائشگاہوں کے بجلی کے بل ادا کردیئے ہیں۔

انہوں نے کہا"آج شاہ محمود قریشی صاھب نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ کے ایک لاکھ روپے چھ بل ادا کیے ہیں جبکہ عمران خان پہلے ہی لاہور میں اپنی زمان پارک کی رہائشگاہ کا بل جمع کراچکے ہیں"۔

عمران خان نے اٹھارہ اگست کو سول نافرمانی کی کال دیتے ہوئے عوام سے کہا تھا کہ وہ ٹیکسز اور یوٹیلیٹی بلز ادا نہ کریں تاکہ حکومت کو پی ٹی آئی کے مطالبات کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جاسکے، تاہم پتحریک انصاف کے چیئرمین نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ کے بجلی کے بل ادا کیے تھے، جبکہ انیس ستمبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنے میں انہوں نے دھرنے کے شرکا کے سامنے بجلی کے بل کو جلایا تھا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے لاہور میں اپنی رہائشگاہ کے بلوں کی ادائیگی کی تصدیق کی تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کے بہنوئی نے جمع کرائے جو ان کی جماعت کا حصہ نہیں۔

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا"میری بہن لاہور میں زمان پارک کی رہائشگاہ میں مقیم ہے، ان کے شوہر حفیظ اللہ نیازی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں"۔

رابطہ کرنے پر شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر کے دعویٰ کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق، ان کا کہنا تھا تھا"میں اس وقت سندھ میں ہوں اگر وفاقی وزیر یہ کہہ رہے ہیں تو وہ زیادہ بہتر جانتے ہوں گے"۔

دوسری جانب پرویز رشید نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان کی جانب سے لاہور کی رہائشگاہ کو اپنی ملکیت نہ بتانا جھوٹ ہے، حالانکہ انہوں نے اپنا لانگ مارچ گزشتہ ماہ وہاں سے ہی شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن اپنے شوہر اور عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کے بعد سے گزشتہ تین ماہ سے اس گھر سے دور ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیگر پی ٹی آئی لیڈرز نے بھی 'سول نافرمانی کی تحریک' کو نظرانداز کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین معمول کے مطابق اپنے کارخانے کی مصنوعات پر ٹیکس ادا کررہے ہیں، اسی طرح سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے خاندان کے اراکین بھی یوٹیلیٹی بلز ادا کررہے ہیں کیونکہ ان کے ملک بھر میں پھیلے اسکول کے نیٹ ورک کی ایک برانچ بھی ابھی تک ٹیکسوں کی عدم ادائیگی کی بناءپر بند نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا"عمران خان نے زمان پارک کی رہائشگاہ کا بل ادا کرکے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو دھوکا دیا ہے"۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ پی ٹی آئی رہنماءنے "ایک جعلی بجلی کا بل" اسلام آباد میں نذرآتش کیا تھا۔

انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ "منافقانہ پالیسی" اور "سیاست میں دوہرے معیار" کو ترک کردیں۔

گزشتہ ماہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان کی بنی گالہ کی رہائشگاہ کے سترہ اور تیرہ ہزار کے دو بجلی کے بل ادا کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 11 اپریل 2025
کارٹون : 10 اپریل 2025