• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیراعظم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کروادیں

شائع September 26, 2014
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوزعلی اکبر کے مطابق اراکین کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے تیس ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

وزرائے اعلیٰ میں سے اب تک صرف بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صرف شاہ محمود قریشی نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

جبکہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے بھی یہ تفصیلات الیکش کمیشن میں جمع کرا رکھی ہیں۔

نمائندے کے مطابق جو اراکین تیس ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گے، پندرہ اکتوبر کے بعد ان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق رکنیت معطل ہونے کے بعد وہ کسی بھی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور اس میں سزا جزا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 1174 میں سے اب تک صرف 275 اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

فی الوقت سینیٹ کے 42 جبکہ قومی اسمبلی کے 93 اراکین کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔

صوبائی اراکین اسمبلی میں سے پنجاب کے 51، سندھ کے 51، خیبرپختونخوا کے 28 جبکہ بلوچستان کے 10اراکین نے بھی اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024