الجزائر: عسکریت پسندوں نے فرانسیسی یرغمالی کا سر قلم کر دیا
رابات: امریکی واچ ڈاگ کی طرف سے بدھ کو حاصل کی گئی ویڈیو کے مطابق دولت اسلامیہ عراق و شام سے وابستہ الجزائر کے انتہا پسندوں نے عراق پر فرانسیسی طیاروں کے حملوں کو روکنے کے مطالبے کو نظر انداز کرنے پر فرانسیسی مغوی کا سر قلم کر دیا۔
اپنے آپ کو جند الخلیفہ یا خلیفہ کا سپاہی بتانے والے گروپ نے کہا تھا کہ اگر فرانس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اسلامی ریاست کے جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے بند نہ کئے، تو اتوار کو اغوا کئے گئے فرانسیسی کوہ پیما ہروے گاؤرڈر کو قتل کر دیا جائے گا۔
فرانسیسی حکومت کا اصرار تھا کہ وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹھیں گے۔
ویڈیو میں القاعدہ کی شمالی افریقہ کی شاخ سے منحرف اسلامی ریاست کے رہنما ابو بکر البغدادی کی بیعت میں نئے تشکیل گروپ کے نقاب پوش جنگجوؤں نے کہا کہ وہ اپنے دشمنوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔
انہوں نے عراق میں فرانسیسی حملوں کے ساتھ ساتھ مالی میں اسلامی انتہا پسندوں کے خلاف مداخلت پر بھی تنقید کی۔
دہشت گردی کی واچ ڈاگ سائٹ انٹیلیجنس گروپ کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شائع کیا گیا تھا۔
فرانسیسی شہر نیس سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ کوہ پیما گاٗئیڈ گورڈل کو شمالی الجزائر کے پہاڑوں دجورا دجورا سے اتوار کو کوہ پیمائی کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ان کے الجزائرین ساتھیوں کو چھوڑ دیا گیا تھا۔
الجزائر فوج نے پہاڑی سلسلوں میں واقع انتہا پسندوں کے گڑھ میں ان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا تھا۔
فرانس نے جمعہ کو عراق میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف امریکی قیادت میں فضائی حملوں کا آغاز کیا۔
وزیر اعظم مینوئل والس نے بدھ کو ویڈیو سننے کے بعد کہا کہ ہمارے اقدار داؤ پر لگے ہیں۔
انہوں نے اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا لیکن کچھ لمحے پہلے انہوں نے زور دیا کہ اگر ضروری ہوا تو فرانس ،عراق میں طویل عرصے تک جنگ کرے گا۔