• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریال میڈرڈ کیلئے رونالڈو کی 25ویں ہیٹ ٹرک

شائع September 24, 2014
کرسٹیانو رونالڈو کا چوتھا گول اسکور کرنے کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے پی
کرسٹیانو رونالڈو کا چوتھا گول اسکور کرنے کے بعد ایک انداز۔ فوٹو اے پی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے لیے اپنی 25ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر لی ہے جبکہ ان کی اس کارکردگی کی بدولت میڈرڈ نے ایلچے کو 4-1 سے شکست دے دی۔

اسٹار فٹبالر نے ایلچے کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گول اسکور کیے۔

میچ کے پندرھویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل کے باعث ریفری نے حریف ٹیم کو پینالٹی ایوارڈ کی جس پر گول کے بعد اسٹارز سے سجی لیگ ٹیم خسارے میں چلی گئی۔

تاہم پانچ منٹ بعد ہی گیرتھ بیل نے جیمز روڈری گوئیز کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

کھیل کے 28ویں منٹ میں ایلچے کے کھلاڑی کی جانب سے فاؤل پر امپائر نے ریال کو پینالٹی ایوارڈ کی جس پر رونالڈ نے اپنا کھاتا کھولا۔

پانچ منٹ بعد ہی رونالڈو نے مارسیلو کے پاس پر ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کردی۔

وقفے پر میچ میں ریال میڈرڈ کو 3-1 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے 35 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی تاہم ھیل ختم ہونے سے دس منٹ قبل رونالڈو نے ایک اور فیلڈ گول کر کے ریال کے لیے اپنی 25ویں ہیٹ ٹرک اسکور کر ڈالی۔

کھیل ختم ہونے سے چند لمحات قبل انجری ٹائم میں رونالڈو کی ٹیم کو ایک اور پینالٹی ملی جس پر استار کھلاڑی نے گول کر کے میچ میں چوتھا گول اسکور کرنے کے ساتھ سات اپنی ٹیم کو میچ میں 5-1 سے فتح دلا دی۔

یہ رونالڈو کا ریال میڈرڈ کے لیے چار دن میں ساتواں گول تھا جہاں اس سے قبل انہوں نے ہفتے کو ڈپروتیوو لا کرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 8-2 سے کامیابی میں ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔

ء2009 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ریال میڈرڈ آنے والے استار پرتگالی کھلاڑی پانچ سال میں ریال میڈرڈ کے لیے 25 ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جبکہ اب تک انہیں 253 میچوں میں 260 گول اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024