• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یمن: دارالحکومت پر باغیوں کا قبضہ

شائع September 23, 2014
باغی حوثی قبیلے کے  مسلح افراد  صنعاء پر قبضے کے بعد مرکزی شاہراہ پر گشت کر رہے ہیں (فوٹو:رائٹر)۔
باغی حوثی قبیلے کے مسلح افراد صنعاء پر قبضے کے بعد مرکزی شاہراہ پر گشت کر رہے ہیں (فوٹو:رائٹر)۔
فوج کو پسپا کرنے پر مسلح افراد خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں(فوٹو:اے پی)۔
فوج کو پسپا کرنے پر مسلح افراد خوشی کے نعرے لگا رہے ہیں(فوٹو:اے پی)۔
باغی قبیلے کے مسلح افراد ایک فوجی ٹینک پر قابض ہیں(فوٹو:رائٹرز)۔
باغی قبیلے کے مسلح افراد ایک فوجی ٹینک پر قابض ہیں(فوٹو:رائٹرز)۔

صنعاء : یمن میں باغیوں نے دارالحکومت کے وسیع رقبے پر قابض ہونے کے بعد فتح کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بغاوت کرنے والے حوثی قبیلے کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ ہمارے لوگ جنہوں نے اس کامیابی میں کردار ادا کیے وہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب باہمی تعاون کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ باغی قبائل، عسکریت پسندوں اور سرکاری افواج میں گزشتہ کچھ روز سے دارالحکومت کے قرب وجوار کے علاقے میں لڑائی جاری تھی جبکہ دو روز قبل باغی قبائل نے دارالحکومت میں سرکاری ٹی وی، فورسز کے ہیڈ کوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارات پر قبضہ کرنا شروع کر دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے استعفیٰ جمع کروا دیا تھا۔

ٹیلی ویژن پر ایک خطاب میں عبد المالک الحوثی کا کہنا تھا کہ انقلاب آنے کے بعد اب ایک دوسرے کی مدد کا دور شروع ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یمن کے صدر عبد الربہ المنصور ہادی نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے مختلف حصوں پر باغیوں کا قبضہ ’غیر ملکی سازش‘ ہے جس سے صنعاء خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو میں عبد الربہ المنصور ہادی نے دعویٰ کیا کہ ابھی غیر ملکی سازش مکمل نہیں ہوئی اس کے کچھ حصے باقی ہیں۔ قبل ازیں یمن کے صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ باغی حوثی قبیلے کی مدد حاصل ہے جبکہ تہران نے اس کی تردید کی تھی۔

واضح رہے کہ حوثی قبیلے نے صنعا پر قبضے کے بعد تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر لی ہیں جبکہ فوجی بیرکس پر قبضہ کر کے تمام اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اقوام متحدہ کے یمن کے لیے متعین نمائندے نے دعویٰ کیا تھا کہ باغی قبائل اور حکومت معاہدے کے قریب پہنچ گئے جس سے ملک میں جاری تشدد ختم ہوگا لیکن بعد ازاں حوثی قبیلے نے اس معاہدے سے انکار کر دیا اور پیش قدمی کرتے ہوئے داراحکومت پر قبضہ کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024