• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نئی دہلی چڑیا گھر میں شیر کا حملہ، طالبعلم ہلاک

شائع September 23, 2014
فوٹو بشکریہ بی بی سی نیوز ویب سائٹ—۔
فوٹو بشکریہ بی بی سی نیوز ویب سائٹ—۔

نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے چڑیا گھر میں ایک وائٹ ٹائیگر (سفید شیر) نے اسکول کے ایک طالب علم پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

چڑیا گھر کے مینیجر ریاض خان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مذکورہ بچہ پنجرے کے بلکل قریب کھڑا تھا جس کی وجہ سے چیتے نے اس پر حملہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے بچے کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق جب چیخوں کی آوازیں سن کر وہ پنجرے کے قریب پہنچا تو شیر نے بچے کو اپنے جبڑوں میں دبوچا ہوا تھا۔

ایک اور عینی شاہد ہمانشو نے سی این این ۔ آئی بی این چینل کو بتایا کہ وہ مگر مچھوں کی جگہ پر موجود تھے جب انہوں نے چیخوں آواز سنی۔

" ہم نے دیکھا کہ بچے شیر کے پنجرے میں لکڑیاں اور پتھر پھینک رہے ہیں اور سفید شیر نے بچے کو گردن سے دبوچ رکھا ہے اور وہ درد سے بری طرح چلا رہا ہے۔"

ہمانشو کے مطابق وہ دس پندرہ منٹ تک تڑپتا رہا لیکن کوئی اُس کی مدد کو نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیتے کے پنجرے کے جنگلے کی اونچائی اتنی کم تھی کہ شاید بچہ پنجرے کے اندر جا گرا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فوراً پولیس کو فون کیا تاہم اس وقت تک بچے کی جان نکل چکی تھی۔

سفید شیر ایشیا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں بلخصوص انڈیا میں پائے جاتے ہیں اور ان کا شمار نایاب نسل میں ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

پاکستانی Sep 24, 2014 01:29am
طے کرلو کے یہ چیتا تھا یا شیر؟

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024