• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

ملتان: این اے 149 کے لیے بلاول نے امیدوار نامزد کردیا

شائع September 23, 2014
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—۔فائل فوٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—۔فائل فوٹو

ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخاب کے لیے سابق ایم پی اے جاوید صدیقی کے نام کا اعلان کردیا ہے ۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس فیصلے کااعلان پیپلزپارٹی ساؤتھ پنجاب کے عہدے داروں سے مشاورت کے بعد کیا۔

پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جاوید صدیقی اور متبادل امیدوار عثمان بھٹی آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

پیپلزپارٹی نے عامر ملک ڈوگر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ووٹرز تیر کے انتخابی نشان کو ووٹ دیں گے۔

پیپلزپارٹی کے اس اعلان سے اُن افواہوں کی تردید ہوگئی ہے جن میں کہا جارہا تھا کہ پیپلزپارٹی مخدوم جاوید ہاشمی کے مقابل اپنا امیدوار نہیں لائے گی۔


مزید پڑھیں: جاوید ہاشمی کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان


پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم انتخابی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ملتان کے حلقے این اے 149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

جبکہ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024