• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وینا ملک کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع September 23, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسکینڈل کوئین وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے گھر ننھے مہمان نے آنکھ کھول لی، بیٹے کی پیدائش پر دونوں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

گزشتہ سال وینا کی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوا، بزنس مین اسد خٹک سے شادی پر وینا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

اور اب بیٹے کی پیدائش پر بھی وینا کی خوشی دیدنی ہے، انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کو نہ صرف اس خبر سے آگاہ کیا بلکہ بے بی بوائے کی تصویر بھی اپ لوڈ کردی۔

وینا اور اسد نے اپنے بیٹے کا نام ابرام خان خٹک رکھا ہے اور ان کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست ورجینیا کے ہسپتال میں ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کی صحت بہتر ہے، دونوں مزید کچھ دن اسپتال میں رہیں گے۔

وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی گزشتہ سال 25 دسمبر کو دبئی میں ہوئی تھی، دونوں دو ماہ قبل امریکا منتقل ہوئے تھے اور جلد پاکستان آنے کا پروگرام ہے۔

اپنی جارحانہ طرز اداکاری سے شہرت پانے والی اداکار وینا ملک شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر اسد خٹک کے ساتھ رواں سال اپریل میں پاکستان واپس پہنچیں۔

چار برس کے بعد اسکینڈل کوئین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچیں تو وینا ملک پر ان کے مداحوں نے گل پاشی کی اور انہیں گل دستے بھی پیش کئے۔

وطن پہنچنے پر جذباتی نظر آنے والی وینا نے بتایا کہ 'اب پہلے والی وینا نہیں رہی میچور ہوگئی ہوں اور اپنے ماضی کو فراموش کرچکی ہیں۔

اس موقع پر وينا ملک کے شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کا سفر بہت اچھا رہا ہم دونوں ملک ميں فلاحی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔

اداکار نے اپنے کریئر کا آغاز سنہ 2000 میں کیا اور اس کے بعد متعدد پاکستانی فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں نظر آئیں۔

ہندوستان منتقل ہونے کے بعد وینا نے کئی کامیاب فلموں جیسے 'دال میں کچھ کالا، زندگی 50-50 اور سپر ماڈل' وغیرہ میں کام کیا۔

اس کے علاوہ وینا نے انڈین ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کی۔


وینا ملک کا مختصر انٹرویو


کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024