• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بگرام جیل سے 14 پاکستانی رہا

شائع September 21, 2014
۔—اے پی فائل فوٹو۔
۔—اے پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: 14 پاکستانی قیدیوں کو افغانستان کی بگرام جیل میں امریکی حراست سے رہا کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی مدد سے ان قیدیوں کو رہا کروایا گیا جو 2010 سے بگرام جیل میں موجود متعدد قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں کردار ادا کرچکی ہے۔

جے پی پی کی ایک وکیل سارہ بلال نے بتایا کہ تاحال حکومت کی جانب سے قیدیوں کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ریڈ کراس کا حوالے دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رہا کیے جانے والوں میں 29 سالہ عبدالحلیم سیف اللہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عبدالحلیم 9 سال قبل کراچی سے گمشدہ ہوگئے تھے اور تب سے بگرام جیل ہی میں قید تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے اندر مجموعی طور پر 39 پاکستانی بگرام جیل سے رہا ہوچکے ہیں۔

ابھی بھی کم از کم ایک پاکستانی شہری بگرام جیل میں موجود ہے تاہم درست تعداد کے حوالے سے 2012 کے بعد کوئی سرکاری فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

سارہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ رہائی پانے والے نو قیدیوں کے ٹھکانوں کو انہیں علم نہیں۔ انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ شاید وہ پاکستانی حکام کی قید میں موجود ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024