• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

بگ باس: سلمان کا فی قسط معاوضہ کروڑوں میں

شائع September 19, 2014
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فائل فوٹو
بولی وڈ اداکار سلمان خان — فائل فوٹو

ممبئی : بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ہوسکتا ہے کہ بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کے لیے تیار نہ ہوں مگر پانچ سے سات کروڑ فی قسط کا پُرکشش معاوضہ نے لگتا ہے انہیں ایک بار پھر اس پروگرام کا ہوسٹ بننے پر مجبور کر دیا ہے۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ سلمان خان بگ باس کی ہر قسط کے لیے پانچ سے سات کروڑ روپے کا معاوضہ لیں گے۔

اکیس ستمبر سے شروع ہونے والے اس معروف ریئلٹی شو کے لیے رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو یہ پُرکشش معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

اب کی بار اس شو کے لیے بگ باس ہاﺅس ایک طیارے کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی اندرونی سجاوٹ ایسی ہوگی کہ وہاں آنے والی معروف شخصیات خود کو کسی طیارے کا قیدی سمجھیں گی۔

انڈین میڈیا میں ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سلمان نے بتایا تھا کہ وہ بگ باس کی میزبانی کے لیے اس کے نئے فارمیٹ اور معاوضے کے باعث تیار ہوئے اور ایک گھنٹے کا اتنا معاوضہ کسے برا لگتا ہے۔

مزید پڑھیں: بگ باس سیزن 8 کا حصہ کون ہوگا؟

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025