• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جمشید دستی نے 70 ساتھیوں سمیت گرفتاری دیدی

شائع September 18, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

مظفرگڑھ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ستر ساتھیوں سمیت گرفتاری دے دی۔

منگل کو پولیس نے دستی اور ان کے 200 ساتھیوں کے خلاف کیس رجسٹر کیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کی ٹیم پر حملہ کیا اور سرکاری کام میں مداخلت کی۔ ملزم پر پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔

ڈی پی او رائے ضمیرالحق کے مطابق دستی پیر کو ٹھٹھہ سیالاں جہاں کچھ لوگ بند میں ہونے والے ایک شگاف کو پر کرنے کی کوشش کررہے تھے جبکہ انہوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

دوسری جانب دستی کا کہنا ہے کہ وہ بےقصور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے ان پر شگاف پڑنے والے پر مقام پر حملہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر جھوٹی ہے، پھر بھی وہ گرفتاری دینے آئے ہیں۔

جمشیددستی کی گرفتاری کے بعد شہر بھر کے تھانوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024