• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم کیخلاف پی اے ٹی کے دو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج

شائع September 17, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے دو کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلٰی سرکاری حکام کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانے اور اکسانے سمیت دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے اندراج کا حکم اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے دیا تھا۔

حکومت نے وزیراعظم ،وزیراعلٰی پنجاب، وزیر داخلہ، وزیر ریلوے اور دیگر کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے متعلق سیشن جج کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

ajmal khan Sep 17, 2014 08:28pm
کیا ملک کی عدالتیں انصفاف دلانے کا اختیار رکھتی ہیں؟ لاقانونیت کے خلاف کارروائی کی مجازہیں؟پولیس فوجداری مقدمہ درج کرلے ملزم بااثر ہو یا ملک کا صدر وزیر اعظم ہو توکیا ملزم جب تک خود کو الزام سے بری کرے وہ اپنے فرائض منصبی ادا کر سکتا ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے توجیسا کہ پولیس کاطریقہ کارہے اس میں عرصہ لگ جاتا ہے چالان جمع کرانے میں تو عدالت تک معاملہ کیسے پہنچے؟ ایسا لگتا ہے ہم جنگل میں رہتے ہیں اور قانون بھی جنگل کا ہے، انصاف کیسے ملے یہ بات مجھ جیسے شہری کے لیے موت تک سوال ہی رہے گی کون مجھے مشکل سے نکالے گا؟ میری آنکھیں جو کچھ دیکھتی ہیں وہ جرم نظر آتا ہے مگرکیسے ثابت کروں ؟ تو کیا مجھے دنیا میں انصاف نہیں ملے گا؟
haji amjad Sep 19, 2014 10:26pm
@ajmal khan: KIA AALA OHDHON PAR FAIZ LOGON PAR HAR AEIRA GHEIRA FIR DHARJ KARWA SAKTA HE AGER EISA HE TO ME HAR AANE WALE IG CHIEF SECTORY WAZIRE AALA WAZIRE AAZIM PAR USS KE OHDHE KA HALIF UTHANE KE DHUSRE DHIN KISSI BI SARREK PAR MARNE WALE KI FIR DHARJ KARWAON GA AOUR KISSI BI WAZIRE AAZIM AOUR AALA OHDHE WALE HAR OFFICCER KO KAM KARNE NAHI DHON GA KONSE MULIK ME EISA HOTA HE PLEASE AWAM KO GHUMRA HONE SE BACHAEN YE KHATERNAK KHEIL KHATAM KAREN PLEASE

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024