• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوات : فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن ہلاک

شائع September 15, 2014
فوٹو اے ایف پی—۔
فوٹو اے ایف پی—۔

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کی وادیٔ سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے رکن ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوات کے علاقے کبل میں امن کمیٹی کبل کے رکن ظاہرشاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


شین قمر کا رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا گیا


دوسری جانب خیبر ایجنسی میں مبینہ شدت پسندوں نے شین قمر کا رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مبینہ شدت پسندوں نے مذکورہ پل پر ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا۔

پل کی تباہی سے پشاور اور شین قمر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل کرفیو کی خلاف ورزی پر خیبر ایجنسی کے علاقے ڈوگرا میں ٹیکنیکل کالج کے دو طلباء کو بھی گولی مار دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024