• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خیبر ایجنسی: خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اس کی اہلیہ قتل

شائع September 13, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے میں خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے خاصہ دار فورس کے ایک اہلکار کو اس کی اہلیہ کے ساتھ قتل کردیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ باڑہ کے علاقے شالوبار قمبرآباد میں قبائلی پولیس کا یہ اہلکار اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا کہ وہیں اس کو نشانہ بنایا گیا۔

اب تک اس حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں، لیکن ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی تھی۔

لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024