• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

سندھ پولیس کے ڈی ایس پی رشوت لینے پر معطل

شائع September 12, 2014

کراچی: سندھ پولیس کے ڈی ایس پی (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس) کو رشوت لینے کے الزام پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی خبر کے بعد مذکورہ کارروائی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں بہادر آباد کے ڈی ایس پی طارق مغل ایک نجی اسپتال کے سربراہ سے رشوت لینے کے الزام میں معطل کے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون ایس ایچ او زیب النساء کو بھی معطل کرکے رشوت لینے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی پولیس کراچی ایسٹ منیر شیخ نے کہا ہے کہ جس شخص سے رشوت لینے کا الزام سامنے آیا ہے اس نے اپنے گارڈز کے ہمراہ ایک گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، تمام ثبوتوں کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈان نیوز نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بہادر آباد میں قائم اسپتال ایک فلاحی پلاٹ پر قائم ہے جس پر قبضے کا تنازع چل رہا ہے اور اسپتال کے مالک پر مختلف مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔

اسپتال کے سربراہ سے ڈی ایس پی بہادر آباد طارق مغل کی رقم لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جو کہ مبینہ طور پر 2 لاکھ روپے ہیں جبکہ اس موقع پر اسپتال کے باہر پولیس کی موبائل اور اہلکار بھی تعینات ہیں۔

رشوت لینے کی ویڈیو ڈان نیوز کے ذریعے سامنے آنے کے بعد ڈی ایس ہی طارق مغل اور ایس ایچ او زیب النساء کو معطل کر دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے اس واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ایسٹ کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024