• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی طلبی کا نوٹس جاری

شائع September 10, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی تحریکِ انصاف کے دھرنے میں شرکت کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ اور اسپیکر کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دائر درخواست کی سماعت آج بدھ کے روز کی۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ایاز خان ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پرویز خٹک صوبے کے انتظامی سربراہ ہیں اور وہ اس حیثیت میں کسی حکومت مخالف سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ تاہم وزیراعلٰی پرویز خٹک ناصرف اسلام آباد میں جاری دھرنے میں شریک ہیں، بلکہ سرکاری وسائل کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

درخواست میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے اسپیکر اسد قیصر دھرنے میں شرکت سے اپنی غیر جانبدار حیثیت کھو چکے ہیں، لہٰذا وزیر اعلٰی اور سپیکر کو کام سے روکا جائے۔

ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024