• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

عمران خان نے بجلی کا بل جمع کروانا بند کردیا

شائع September 9, 2014
عمران خان—    فائل فوٹو
عمران خان— فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اعلان کردہ سول نافرمانی کی تحریک پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا بجلی کا بل جمع نہیں کروایا ہے۔

عمران خان کی اسلام آباد میں بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کا جولائی کا بجلی کا44 ہزار 7 سو 94 روپے کا بل آیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی دار الحکومت میں دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو یوٹیلیٹی بل جمع نہ کروانے کی اپیل کی تھی تاکہ حکومت کو انتظامی معاملات میں مشکلات پیش آ سکیں۔

ڈان ڈاٹ کام کے پاس موجود عمران خان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل کی کاپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد سے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جبکہ بل جمع کروانے کی مقررہ تاریخ بھی گزر چکی ہے۔

بل سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق عمران خان کو 8 ستمبر 2014 تک بجلی کا بل جمع کروانا تھا جبکہ یہ بل ان کو رواں سال جولائی کے مہینے میں 2 ہزار 7 سو 91 یونٹس بجلی کے استعمال پر جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے نوٹس کے بعد بھی بجلی کا بل نہیں بھرا تو ان کی رہائش گا کی بجلی منقطع بھی کی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025