• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور: مسجد کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

شائع September 9, 2014 اپ ڈیٹ September 10, 2014

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں داروغہ والا کے علاقے میں جامع مسجد حنفیہ کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے، جبکہ نو افراد زخمی ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈان نیوز کے نمائندے عمیر رانا کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران مزید چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔

امدادی کام اب بھی جاری ہے اور مسجد کی چھت کے ملبے کو اٹھایا جارہا ہے۔

ملبہ ہٹانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرین بھی فراہم کی گئی تاہم وہ ڈیزل ختم ہونے کے باعث کام جاری نہ رکھ سکی۔

سی سی پی او لاہور امین وینس نے حادثے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق یہ مسجد حالیہ بارشوں کے باعث کمزورہو چکی تھی اور آج نماز ظہر کے وقت اس کی چھت گر گئی، جو اب بالکل ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔

واقعے کے وقت مسجد میں تقریباً 40 سے زائد نمازی موجود تھے۔

واضح رہے کہ لاہور انتظامیہ نے شہر کی 1707 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا ہے، تاہم یہ مسجد ان عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔

لاہور سے عمیر رانا کی اضافی رپورٹنگ

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024