• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:43pm
  • ISB: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm

مووی ریویو: 'ہیٹ اسٹوری ٹو' - نفرت و انتقام کی کہانی

شائع September 9, 2014 اپ ڈیٹ September 10, 2014

انتقام ایک ایسی ڈرائیونگ فورس ہے جس کے تحت چیونٹی پہاڑ سے بھی ٹکر لینے سے نہیں گھبراتی- نفرت اور انتقام کی آگ میں جلتے ہوۓ لوگ ایسے کام کر جاتے ہیں جن کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا۔

خاص کر وہ لوگ جو موت کو قریب سے دیکھ لیتے ہیں، انہیں دنیا کی کوئی طاقت کسی بھی حد کو پار کرنے سے نہیں روک سکتی- 'ہیٹ سٹوری 2' تشدد سے بھرپور ایروٹک تھرلر ہے- گو کہ اس کا مرکزی خیال وہی ہے یعنی حالات کی شکار ایک مظلوم لڑکی اور نفرت و انتقام، اس کے باوجود دیکھنے والوں کو یکسانیت سے بچانے کے لئے فلم کو اپنے پہلے حصّے 'ہیٹ اسٹوری' سے قدرے مختلف انداز میں فلمایا گیا ہے-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

پلاٹ


سونیکا (سروین چاولہ) ایک حسین فوٹوگرافر حالات کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایک سیاست دان، ماندر مہاترے (سشات سنگھ) کی داشتہ بننے پر مجبور ہوجاتی ہے۔ ہر برے ولن کی طرح ماندر مہاترے، سونیکا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے اور جسمانی، ذہنی و جذباتی طور پر اسے ہراساں کرتا رہتا ہے-

سونیکا کو مہاترے کے چنگل سے رہائی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا اسی دوران اس کی زندگی میں ایک نوجوان اکشے (جے بھانوشالی) آجاتا ہے- دونوں ایک دوسرے سے محبّت کرنے لگتے ہیں- ایک موقع پر سونیکا کی حقیقت جان لینے کے بعد اکشے اسے بھگا کر گوا لے جاتا ہے اور دونوں چھپ کر زندگی گزارنے لگتے ہیں-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

لیکن قانون سے بھی زیادہ لمبے ہاتھ رکھنے والا ماندر مہاترے ان دونوں کو ڈھونڈ نکالتا ہے اور اکشے کو جان سے مار دیتا ہے جبکہ سونیکا کو اذیت ناک موت دینے کے لئے زمین میں زندہ دفن کر دیتا ہے- قدرت کو سونیکا کی موت منظور نہیں ہوتی چناچہ وہ کسی نہ کسی طرح قبر سے باہر نکل آتی ہے- موت کو اتنے قریب سے دیکھنے اور دوبارہ زندگی ملنے کے بعد سونیکا کی زندگی کا بس ایک ہی مقصد ہوتا ہے، اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا بدلہ اور ماندر مہاترے کی بربادی-

ابتدائی سین نے سنہ 1990 کی فلم 'Buried Alive' کی یاد دلا دی، فلم کا پہلا ہاف اپنی خامیوں کے باوجود جتنا دلچسپ رہا دوسرے ہاف نے اتنا ہی مایوس کیا ہے- اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم کا آئیڈیا جاندار ہے لیکن ایسے آئیڈیاز کو سکرین پر ڈیلیور کرنا مشکل کام ہوتا ہے اور جب ڈائریکٹر کے لئے یہ ٹاسک مشکل ہوجاۓ تو دیکھنے والے کی دلچسپی قائم رہنے کے لئے فلم میں 'پنک لپس' جیسے آئٹم سونگ شامل کر دیے جاتے ہیں-

بہرحال، ڈائریکٹر نے فلم کے موضوع کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے، پہلے ہاف میں کہانی کو مناسب رفتار سے آگے بڑھایا گیا ہے لیکن جب کلائمیکس آتا ہے تو پوری فلم دھڑام سے زمین بوس ہو جاتی ہے اور دیکھنے والے سر کھجاتے رہ جاتے ہیں-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

سونیکا کی انتقامی کاروائیوں میں نیا پن ہے، ایسے سین فلماتے وقت ڈائریکٹر نے انہیں اپنی پوری توجہ دی ہے لیکن اس کے باوجود ہم یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ ایک عام سی لڑکی ایسی مہلک چالیں کیسے جان سکتی ہے اور اعصابی کمزوری کے باوجود اس کا نشانہ اتنا پکا کیسے ہوسکتا ہے؟ وہ کسی ماہر قاتل کی طرح اپنے مجرموں کو ایک کے بعد ایک انوکھے انداز میں قتل کرتی چلی جاتی ہے- کیا یہ سب نفرت اور انتقام کی جلن کا کرشمہ ہے؟ ایک عام فلم دیکھنے والا شاید اس بات پر غور نہ کرے لیکن ہر movie critic کے ذہن میں یہ سوال ضرور ابھرے گا-

'ہیٹ اسٹوری 2' کی شوٹنگ گوا اور ممبئی میں کی گئی ہے، بعض جگہوں پر یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کہانی گوا میں چل رہی ہے یا ممبئی میں- بہرحال فلم میں خوبصورت لوکیشنز دیکھنے کو ملی ہیں، کیمرہ لوکیشنز کے ساتھ بھرپور انصاف کرتا نظر آتا ہے- کسی قسم کے تنازعہ سے بچنے کے لئے بیڈ روم سینز کو احتیاط سے فلمایا گیا ہے، آئٹم سونگ 'پنک لپس' شامل کر کے ایسے دیکھنے والوں کو مایوسی سے بھی بچایا گیا ہے جو محض ہاٹ سین دیکھنا چاہتے ہیں-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

بطور مرکزی کردار، خوبصورت سروین چاولہ کی پرفارمنس خاص متاثر نہیں کرسکی- بعض جذباتی مناظر میں انہوں نے کھل کر اداکاری کی ہے مگر باقی ماندہ فلم میں ان کا چہرہ سپاٹ ہی رہا- دوسرے مرکزی کردار کے طور پر سشانت سنگھ کی اداکاری ایوریج ہی رہی ہے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ وہ اپنے کردار میں ڈوبتے ابھرتے رہے- شاید انہوں نے سوچ لیا تھا کہ ایک بی کاسٹ مووی کے لئے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

دوسری طرف جے بھانوشالی کو ایک اچھے ہیئرکٹ کی سخت ضرورت ہے، ان کی اداکاری اپنے کردار کے لحاظ سے صحیح رہی لیکن اسے بہترین اداکاری نہیں کہا جاسکتا- فلم میں ایک پولیس افسر کا کردار کرنے والے سدھارتھ کھیر شروع میں جلد بازی کا شکار نظر آتے ہیں مگر آگے جا کر ان کی ادکاری میں ٹھہراؤ آگیا-

اگر کسی نے فلم میں بہتر کام کیا ہے تو وہ ماندر مہاترے کی مظلوم بیوی کا کردار ادا کرنے والی نیہا کول کا ہے، اس کے علاوہ ماندر مہاترے کے غنڈوں کا کردار کرنے والے سپورٹنگ ایکٹر بھی مرکزی کاسٹ سے بہتر رہے-

فلم کا میوزک ایوریج ہے، سونیکا اور اکشے کے بیچ فلمایا گیا خوبصورت رومانٹک گیت 'آج پھر تم پہ پیار آیا ہے'، انڈین فلم 'دیاوان' سے لیا گیا ہے جبکہ بقیہ گانے ایوریج ہی ہیں-

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

آخری بات


ہیٹ اسٹوری 2، نئے آئیڈیا کے باوجود متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے، کہانی متوقع اور روٹین کے مطابق ہے- یہ ایک ایسا تھرلر نہیں جو آپ کو اپنی سیٹ پر بیٹھے رہنے پر مجبور کردے، سنسر ہوجانے کے باوجود یہ فلم اے - ریٹڈ ہے-

فلم کے پروڈیوسر، وکرم بھٹ اور بھوشن کمار ہیں- ڈائریکٹر ویشال پانڈے ہیں اور کہانی مادھوری بنیرجی کی ہے- فلم کی ریلیز اٹھارہ جولائی کو انڈیا اور پانچ ستمبر کو پاکستان میں ہوئی، اس کا دورانیہ دو گھنٹہ دس منٹ ہے-


اسٹارنگ : سروین چاولہ، سشانت سنگھ، جے بھانوشالی، سدھارتھ کھیر، نیہا کول-

ناہید اسرار

ناہید اسرار فری لانس رائیٹر ہیں۔ انہیں حالات حاضرہ پر اظہارخیال کا شوق ہے، اور اس کے لیے کی بورڈ کا استعمال بہتر سمجھتی ہیں- وہ ٹوئٹر پر deehanrarsi@ کے نام سے لکھتی ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

xaeema Sep 09, 2014 04:20pm
too late to write a review
Rabbit Sep 09, 2014 09:06pm
@xaeema: no it isn't, because Hate Story-2 was released on 5th September in Pakistan FYI. besides it is never too late to write a critic review. I find this review pretty interesting and different.
xaeema Sep 11, 2014 11:02am
@Rabbit: who cares when it got released in Pakistan, i watched it in July and y would i read this review 2 months later?

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025