• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تصدیق، دوشدت پسند، ایک افسر ہلاک

شائع September 8, 2014 اپ ڈیٹ September 9, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

کراچی: نیوی ڈاکیارڈ کراچی پر شرپسندوں کاحملہ ناکام بنادیاگیا جس کے دوران پاک بحریہ کا ایک افسر ہلاک جبکہ دو شدت پسند مارے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارکر کئی مزید دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلے کے دوران دو شرپسند ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔

ان کے مطابق حملےمیں ایک افسر ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

نیول کمانڈر کامران آصف نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ عسکریت پسند راکٹ لانچروں، رائفلز اور دستی بموں سے لیس تھے۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چھ ستمبر کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکیارڈ کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم آج آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش جاری ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سنڈیلا نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Riyaz Sep 09, 2014 03:52am
اس كو كہتے ہیں كامیاب كارروائی جس میں دہشتگرد مارے بھی گئے ، زخمی بھی ہو گئے ، پكڑ بھی گئے اور بعد میں ان كی ساتھی پكڑ گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا . بس افسوس اس بات كا ہے كہ ہمارا ایك نوجوان شہید ہوا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024