• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

مردان: سکھوں کی حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی

شائع September 8, 2014
سکھ برادری کے افراد  پشاور کی ایک مارکیٹ میں سکھ تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی
سکھ برادری کے افراد پشاور کی ایک مارکیٹ میں سکھ تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی

مردان: اقلیتیوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر مردان کی سکھ برادری نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

اتوار کو ڈان سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کے چیئرمین ہارون سرب دیال نے سکھ کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پران کے ہمراہ جان موہن سنگھ، بابا جی بار سنگھ اور سکھ کمیونٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

سکھوں کے مقامی رہنما جان موہن سنگھ نے بتایا کہ ان کے ایک رشتے دار امرجیت سنگھ کو بدھ کے روز شہیدان بازار میں واقع اس کی دکان کے اندرگھس کر نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

انھوں نے اس واقے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جس نے سکھوں سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔


مزید پڑھیں: پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ ہلاک


جان موہن سنگھ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ چھٹا یا ساتواں واقعہ ہے اور حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے اور ہمیں سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پیدائشی پاکستانی ہیں اور اتنے ہی محبِ وطن ہیں جتنے ملک کے دوسرے شہری۔

اس موقع پرسرب دیال کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے سکھوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر مطمئن نہیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتیوں کی نمائندگی کرنے والے اراکین بھی اقلیتوں کے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔

سرب دیال نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی اصلاحات نافذ کریں جن کے تحت ہم اپنے نمائندوں کو الیکشن کے ذریعے اسمبلیوں میں بھیج سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اقلیتوں کے بہت سے مذہبی مقامات امن و امان کی خراب صورتحال اور اقلیتوں کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔

بار سنگھ کا کہنا تھا کہ ہفتے کو پشاور میں ہرجیت سنگھ نامی ایک مقامی تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

اگر یہی صورتحال رہی تو سکھ برادری حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کردے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024