• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پلان اے،بی،سی اورڈی ناکام ہو گئے، اعتزاز احسن

شائع September 6, 2014
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن ۔۔۔ فائل فوٹو
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن ۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اے، بی، سی اور ڈی پلان ناکام ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا درگزر کرنا بہتری کی جانب قدم ہے۔


جمہوریت کے مستقبل کیلئے الزامات پر در گرز کا فیصلہ کیا،چوہدری نثار


اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ میرے اور چوہدری نثار کے درمیان مفاہمت کے بعد ’’ پلان ڈی‘‘ ختم ہی ہو گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پلان ’’اے‘‘ کے تحت 10 لاکھ افراد کو گھروں سے نکالنا تھا جو فیل ہوا۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پلان ’’بی‘‘ ان افراد کو اسلام آباد کے ڈی چوک تک لانا تھا جبکہ پلان میں ’’سی‘‘ وزیراعظم ہائوس اور پارلیمنٹ پر یلغار شامل تھا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے پلان ’’بی‘‘ اور ’’سی‘‘ مشکل میں پڑ گیا

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ’’پلان ڈی‘‘ میرے اور چوہدری نثار کے درمیان مفاہمت کے بعد ختم ہی ہو گیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نے بتایا کہ حکومت کے غلط کام پر تنقید کرنا میرا حق ہے اور جب بھی غلط کام دیکھوں تو حکومت پر تنقید کروں گا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024