• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

آرمی چیف شمالی وزیرستان سے بنوں پہنچ گئے

شائع September 6, 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف —۔فائل فوٹو
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف —۔فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں کے ساتھ یوم دفاع منانے کے بعد بنوں پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف میرعلی کے دورے کے بعد بنوں پہنچ گئے جہاں انہوں نے بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں(آئی ڈی پیز) کو جلد اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دیں گے۔

راحیل شریف نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز نے اپنے گھر بار چھوڑ کر بڑی قربانی دی ہے اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے آئی ڈی پیز کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور حکام کو ہدایت کی کہ آئی ڈی پیز کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ یوم دفاع پاکستان منانے کے لیے پہنچے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتے کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی پہنچ گئے، جہاں وہ آج کا دن شمالی وزیرستان میں فوجی دستوں کے ہمراہ گزاریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کرکے چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو گزشتہ ہفتے دہشت گردوں سے کلئیر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024