• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

'حکومت اور سیاسی جماعتیں میڈیا کے حقوق کا احترام کریں'

شائع September 6, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے حکومت اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا کے حقوق کا احترام کریں۔

آئی ایف جے کا یہ فوری ردّعمل پاکستان میں جاری سیاسی ریلیوں کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر کیے گئے تشدد کے بعد سامنے آیا ہے۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم نے حکمران جماعت اور حزبِ اختلاف کو یاد دلایا کہ جمہوریت متحرک میڈیا کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکی۔

ایک خوفناک ہفتے کے بعد جس میں میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، آئی ایف جے نے سیاستدانوں اور حکومت سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے اپنے خط میں آئی ایف جے کے صدر جم بومیلہا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا جارحانہ رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، اور اس سے میڈیا کے رپورٹنگ اور شہریوں کے اطلاعات کے حصول کے حق کی شدید خلاف ورزی ہوئی ہے۔ان حقوق کو پاکستان کے آئین میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

جم بومیلہا نے کہا کہ بڑی تعداد میں ایسے مواقعوں پر جب مظاہرین نے میڈیا کے ساتھ عدم برداشت کا مظاہرہ کیا تھا، تو سیکیورٹی فورسز اس وقت بھی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کے صدر نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے نام بھی خطوط ارسال کیے ہیں، جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ’’بطور ایک سیاسی جماعت کے آپ پاکستان میں جمہوری حکومت کی خواہشمند ہیں، لہٰذا جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور اظہارِرائے کی آزادی کے لیے آپ کا عزم غیر مشروط اور فیصلہ کن ہونا چاہیٔے۔‘‘

آئی ایف جے نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے رہنماؤں کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ’’اس وقت جبکہ وہ نامعلوم گروہوں کے حملوں کو برداشت کررہے ہیں، یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ ذمہ دار سیاسی جماعتیں اور ریاستی سیکیورٹی ادارے بھی میڈیا اور صحافیوں پر حملے کریں۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024