• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سیاستدان نہیں صرف فوج ہی سیاسی بحران حل کرسکتی ہے، چوہدری شجاعت

شائع September 6, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد : مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری اورسابق آرمی چیف جنرل کیانی پر دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اب سیاستدانوں کے ہاتھ سے معاملہ نکل گیا ہے اورفوج ہی حالات کو درست کرسکتی ہے ۔

ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی بحران کا حل پیش کردیا ہے اور ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ فوج ہی سلجھاسکتی ہے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا کہ حکومت پہلے ہی فوج کو مداخلت کی دعوت دی چکی ہے ۔

انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی آرمی چیف سےملاقات پر بھی سوالات اٹھائے ۔

چوہدری شجاعت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کی بجائے خود کو بچانے کی باتیں ہورہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024