• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

متھیرا کون ہے؟

شائع September 4, 2014
— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

متھیرا محمد کو اسکینڈل کوئین کہا جاتا ہے، درحقیقت اسے میڈیا میں شہرت اس کے کام پر نہیں بلکہ اسکینڈلز پر اسکینڈلز کے باعث ہی ملی۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں پیدا ہونے والی متھیرا کے والد افریقی جبکہ والدہ پاکستانی ہیں۔

مارچ 2011 میں متھیرا نے ٹیلیویژن وائب ٹی وی کے رات گئے نشر ہونے والے پروگرام ‘لو انڈیکیٹر’ کے ذریعے ڈیبیو کیا۔

یہ کافی متنازعہ شو تھا جس میں پاکستانی معاشرے میں ممنوع سمجھے جانے والے موضوعات جیسے جنسی تعلقات یا دیگر پر بات چیت کی جاتی تھی۔

اس پروگرام کے موضوعات نے ٹی وی دیکھنے والے افراد کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

متھیرا کے سب سے بڑے اسکینڈلز میں سے ایک جوش کا اشتہار تھا، حمل سے بچانے والی پروڈکٹ کا یہ اشتہار پاکستان کے لیے اتنا بے باک تھا کہ پیمرا کو اس پر پابندی عائد کرنا پڑی۔

تاہم یہ سوشل نیٹ ورکس سائٹس جیسے فیس بک اور یوٹیوب کے ذریعے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔

متھیرا کے میڈیا پر کئی انتہائی بے باک فوٹو شوٹس بھی سامنے آئے، جبکہ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے پر بھی خبروں کی زینت بنی۔

پبلک فوٹو
پبلک فوٹو

اس موقع پر اس نے ایک کپ کیک کی تصویر پوسٹ کی جسے وہ ہاتھ میں اٹھائے آصف زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی تھی۔

بشکریہ شوبز ڈاٹ کام
بشکریہ شوبز ڈاٹ کام

گزشتہ سال متھیرا نے ایک بارہ سالہ بچے کے ساتھ ایک بے باک میوزک ویڈیو تیار کی جس میں وہ پاکستانی معاشرے کے لیے معیوب سمجھے جانے والے ملبوسات میں بارہ سالہ ارباز خان کے ساتھ عشق لڑاتی نظر آئی۔

متھیرا کا ایک اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب اس نے کرکٹ کی دیوانی پاکستانی قوم کے ہیرو شاہد آفریدی کے بارے میں انتہائی سخت بیان باری کردی، اس نے آفریدی کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ معروف کرکٹر نے فلم ‘میں ہوں شاہد آفریدی’ کے پروڈیوسرز سے متھیرا کا آئٹم سانگ نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ آفریدی کے دماغ میں مسئلہ ہے ورنہ گانے میں کوئی برائی نہیں۔

چلیں یہ سب اپنی جگہ گزشتہ ماہ متھیرا نے ایک نیا انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ ہیں ہوا کچھ یوں کہ کسی بات پر بحث کے دوران انہیں شادی کی پیشکش ہوگئی اور متھیرا کو یہ انداز انوکھا لگا۔

متھیرا نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا" میں ایسی شخصیت ہوں جو اپنے خاندان کی زندگی راز میں رکھتی ہے، رشتے بہت نازک ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں ان کے بارے میں بات چیت سے گریز کرتی ہوں، صحیح وقت پر شکل بھی دکھا دوں گی"۔

متھیرا کی بیٹے کے ساتھ ٹوئیٹ کی گئی تصویر
متھیرا کی بیٹے کے ساتھ ٹوئیٹ کی گئی تصویر

اب متھیرا نے شوہر کی شکل تو دکھائی نہیں مگر بیٹے کو ضرور سامنے لے آئی ہیں، گزشتہ مہینے شادی کے انکشاف کے بعد اچانک بیٹے کی پیدائش کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔

تاہم کچھ افراد کی جانب سے انھیں شادی اور بچے کی پیدائش پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر متھیرا نے یہ کہہ کر اپنی بات کلیئر کرنے کی کوشش کی کہ وہ کسی کو جواب دینے کی پابند نہیں ہیں۔

پھر یوں کرلیں شوہر اور بیٹے کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ متھیرا کس نئے سرپرائز سے اپنے چاہنے والوں کے اوپر بجلی گراتی ہیں۔

کیونکہ وہ خود کہتی ہیں "ابھی متھیرا مزید سرپرائز دے گی، ایک سے بڑھ کر ایک، میں واپس آرہی ہوں ڈارلنگ"۔

تبصرے (3) بند ہیں

Naeem Ali Sep 05, 2014 06:27pm
baqi sab theek hey lekin janab zara ghoor sey dekhein meiney jesey hi ye post parhna shuru ki mujhey jhatka ustime laga jab mathera k naam k sath Muhammad (S.A.W) ka naam likha dekha hoskta heyk uska naam hi yehi ho lekin aap ko sochna chahiye tha k aesei larki k naam k sath aap pak Naam Muhammad likh rahey ho keya kisi ko iska naam naehein pata jo aap naein pora naam likha hey ,, plz merei ainda is bat ka kheyal rakh kar aesi post shere keya karein ,, agar meri koi bat buri lagi ho to mein mazrat chahta hoon ,,,
Muhammad Hashmi Sep 06, 2014 09:26am
@Naeem Ali: You are right brother
Muhammad Hashmi Sep 06, 2014 09:27am
You are right brother

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024