افسران وطن کے تحفظ کیلئے تیار رہیں، آرمی چیف
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی افسران پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطرات سے بھرے ماحول میں ذہنی اور جسمانی طور پر مادر وطن کے تحفظ کے لیے خود کوتیار رکھیں۔
جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک سو پچیس ویں پی ایم اےلانگ کورس کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی افسران جنگ میں بہادری، کردار، قابلیت اورعلم سے جوانوں کے لیے نمونہ بنیں۔
پاک افواج کے شعبہ تعقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والی پرس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاس ہونے والے آفیسرزمیں اسناد بھی تقسیم کیں۔
اس موقع پر شہید آفیسر لیفٹیننٹ نعمان رضا کی ڈگری ان کے والد اسکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ شوکت رضا نے وصول کی۔