• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہرین جبار کی 'جیکسن ہائٹس' کے ساتھ واپسی

شائع September 2, 2014

'رہائی اور دام' کی ہدایت کار مہرین جبار کا مزاحیہ ڈرامہ 'جیکسن ہائٹس' 15 ستمبر سے اردو ون چینل سے نشر کیا جائے گا، انہوں نے یہ اطلاع اپنے فیس بُک پیج کے ذریعے دی ہے۔

نیو یارک میں عکس بند کیے گئے ڈرامے میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسائل کوموضوع بنایا گیا ہے 'جیکسن ہائٹس' کے نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجان، مرینہ خان، آمنہ شیخ، عدیل حسین، علی کاظمی اور عدنان جعفر شامل ہیں۔

ڈرامہ 'جیکسن ہائٹس' کے رہائشی چھ کرداروں کے بارے میں ہے، جیکسن ہائٹس نیو یارک کا علاقہ ہے جہاں زیادہ تر جنوبی ایشیائی تارکین وطن رہتے ہیں۔ نعمان اعجاز کا کردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کا ہے جس نے ایک امریکی خاتون سے شادی کر رکھی ہے۔

مرینہ خان آخری بار 'تنہائیاں نئے سلسلے' میں دکھائی دی تھیں 'جیکسن ہائٹس' میں مرینہ کے پرستار انھیں ایک ریستوران کی عیسائی مالکہ کے رُوپ میں دیکھیں گے۔

ورسٹائل اداکار آمنہ شیخ سیلون میں کام کرنے والی ورکر کے کردار میں دکھائی دیں گی جبکہ عدیل حسین کا کردار آنکھوں میں سنہرے مستقبل کے خواب سجائے امریکہ پہنچنا ہے۔

علی کاظمی کو ایک ناکام ٹھگ کے کردار میں منتخب کیا گیا ہے جبکہ عدنان جعفر کو ایک ہندوستانی مسلم بینکار کا کردار دیا گیا ہے جو اپنی دل پسند خاتون کو اپنے دل کی بات بتانے سے قاصر رہتا ہے۔

مہرین جبار کو اس ڈرامے کا خیال نیو یارک میں ایک اور ڈرامے کی عکس بندی کے دوران آیا تھا، اسے ڈرامہ سیریل کی شکل دینے کے لیے واسع چوہدری کی خدمات حاصل کی گئیں۔

واضح رہے کہ واسع چوہدری کالج جینز، میں ہوں شاہد آفریدی اور جٹ اینڈ بونڈ کے مصنف کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024