• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی ڈرامے بولی وڈ فلموں سے بہتر ہیں: پریش راول

شائع August 30, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار پریش راول نے کہا ہے کہ ہندی فلموں کا موازنہ ہالی وڈ تو کیا پاکستانی ڈراموں سے بھی نہیں کیا جاسکتا۔

احمد آباد ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ایک فلم کی کامیابی کا انحصار آمدنی پر نہیں بلکہ اس کے پلاٹ اور اداکاری کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

اپنی فلم 'راجہ نٹور لال' کی تشہیر کے سلسلے میں دیئے گئے انٹرویو میں پریش راول نے کہا کہ ہالی وڈ کو بھول جائیں ہماری فلموں کا مقابلہ تو پاکستانی ڈراموں سے بھی نہیں ہوسکتا، پاکستانی شوز کو ہم پر بالادستی حاصل ہے۔

ہمیں کچھ سمارٹ فلموں کو بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے ناظرین انہیں سمجھ سکیں اور اسی چیز نے مجھے 'راجہ نٹور لال' کی جانب متوجہ کیا، ایسی فلموں کے لیے یہاں کافی مواقع دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کافی اچھا کام کیا ہے مگر مجھے نہیں لگتا کہ میں نے سب کچھ کرلیا ہے، اسکرپٹ ہمیشہ اداکار سے بڑا ہوتا ہے اور مجھے ابھی تک اچھے اسکرپٹس، دلچسپ کہانیاں اور طاقتور کردار ملے ہیں، میں فلموں میں کام جاری رکھوں گا مگر ایک اداکار کی حیثیت سے میں صرف اچھی کہانیوں کو پسند کرتا ہوں۔

سو کروڑ فلموں کے حوالے سے سوال کے جواب میں پریش راول نے کہا پروڈیوسرز ایسی فلموں کے ذریعے کمائی میں مصروف ہیں، سو کروڑ کسی فلم کی کامیابی کا سنگ میل نہیں مگر میں کبھی اس بارے میں نہیں سوچتا۔

تبصرے (1) بند ہیں

ana cleide Aug 30, 2014 09:49pm
Quero aprender o idioma urdu!!

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024