• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کا بھی ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کا مطالبہ

شائع August 29, 2014
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ۔۔ فائل فوٹو
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ۔۔ فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے بھی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

الطاف حسین نے قومی حکومت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی طریقہ ہے تو ٹھیک ہے ورنہ غیرآئینی طریقہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک نجی ٹی وہ چینل کو انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ تمام کور کمانڈرز اب مزید دیر نہ کریں، ملک بچانے کے لیے فوج آگے آئے۔

الطاف حسین نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر مسلح افواج کی ساکھ مجروح کی گئی، فوج آئین میں رہتے ہوئے اپنی رٹ بحال کرے، مارشل لاء کے نفاذ کا سخت خلاف ہوں۔

ملکی سیاسی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوتا تو آئی ایس پی آر کے بیان پر رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیتا۔

انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل6 کا اطلاق غیر جمہوری طریقے سے کیا جا رہا ہے، آئین کے آرٹیکل6 کے تحت ہی جنرل (ر) پرویز مشرف پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے

آپریشن ضرب عضب پر الطاف حسین نے کہا کہ فوج سرحدوں کے دفاع میں مصروف ہے، شمالی وزیرستان میں تاریخ کی بدترین جنگ لڑی جارہی ہے۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ملک بچانے کے لیے کڑوے اور ناپسندیدہ اقدامات بھی کرنے پڑیں تو یہ اقدامات کیے جانے چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Aug 30, 2014 06:33pm
Pervaiz Mushraf's Sologan " SUB SAY PEHLAY PAKISTAN" is the most important and hilighted statement of the ever written. Follow this sologan which is the need of the time. Now the time has come to release Mr Mushraf. He is a civilian personality. He gave his services to our country for eight valuable years. Now the time has come bring him in the parliment in replacement of MR Nawaz Sharif.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024