• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:22pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:53pm

کوہاٹ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

شائع August 29, 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ کے علاقے علی زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام ظاہر شاہ شیرازی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے تھانہ علی زئی کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کر لیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی طورپر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025