اسحاق ڈار وزیراعظم بن رہے ہیں،شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ(اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف جا رہے ہیں جن ک بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار عبوری وزیر اعظم بنیں گے، چوہدری نثار نے استعفیٰ دیا تو نواز شریف فوراً منظور کر لیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی صورت وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے سے نہیں ہٹیں گے،عمران خان استعفے کے مطالبے سے ہٹے تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کو سب سے زیادہ خوف احتساب کا ہے اسی لیے وہ پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے کھڑے ہیں۔
شیخ رشید نے یہ بھی دعوی کیا کہ اگر کنٹینرز ہٹا دیئے جائیں تو لوگ تحریر اسکوائر کو بھول جائیں گے
ان کاہ کہنا تھا کہ نوازشریف کےلیےسعودی عرب میں اب کوئی گنجائش نہیں، اگر طاہر القادری کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔
تبصرے (1) بند ہیں