آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات، موجودہ صورتحال زیرِ بحث
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان آج منگل کو ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے دھرنا دیا ہے وہ ہے اور ان کا اولین مطالبہ حکومتی اقتدار ختم کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی اور شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن 'ضربِ عضب' پر بھی بات چیت کی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو بہتر ملکی مفاد میں حل کیا جائے گا۔
موجودہ صورتحال میں اس ملاقات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اور اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے بعد آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان ایک پہلی ملاقات ہے۔