• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

غداری کیس میں دو ہفتے التواء کی درخواست

شائع August 25, 2014
سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف فائل فوٹو۔۔۔
سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے وکیل نے پیر کو خصو صی عدالت میں اپنے موکل کے خلاف غداری کیس کی سماعت میں دو ہفتوں کے التواء کی درخواست دائر کی ہے۔

غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں منگل کو ہونی تھی لیکن اس سے ایک دن قبل یہ درخواست دائر کی گئی۔

سابق فوجی حکمران کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی طرف سے دائر درخواست میں اسلام آباد کے خصوصا ریڈ زون میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری نازک صورتحال کا حوالہ دیا گیا۔

درخواست میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ شاہراہ دستور مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے وفاقی شرعی کورٹ سے باہر اور اندر بلا تعطل رسائی ممکن نہیں۔

درخواست میں ہجوم کے کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ ،سیکورٹی خطرہ کے عوامل بیان کئے گئے۔

واضح رہے خصوصی عدالت، وفاقی شرعی عدالت کے احاطے میں اس مقدمے کی سماعت کر رہی ہے، جو شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے واقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025