• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اسٹرنگز کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سیزن سات کی واپسی

شائع August 21, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوک اسٹوڈیو ایک بار پھر ستمبر میں واپس لوٹ رہا ہے اور اس نئے سیزن میں اس کی پروڈکشن کی ذمہ داری معروف پاکستانی بینڈ اسٹرنگز نے سنبھالی ہے۔

اب تک اسرار، جمع خان، رحمہ علی، نصیر و شہاب اور عثمان ریاض نے کوک اسٹوڈیو سیزن سات میں شرکت کی تصدیق کی ہے جبکہ مکمل فہرست کا اعلان 26 اگست کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

سیزن چھ کے اچانک اختتام پر ناظرین بے تابی سے اس مقبول پروگرام کی واپسی کا انتظار کررہے تھے تاکہ دیکھ سکیں اس میں کوئی جدت آتی ہے یا روحیل حیات کے بغیر مزہ ختم ہوجائے گا۔

سیزن سات کو اب روحیل حیات کی جگہ اسٹرنگز بینڈ پروڈیوس کرے گا۔

روحیل حیات نے اب تک کوک اسٹوڈیو کے تمام چھ سیزن کو پروڈیوس کیا تھا تاہم وہ رواں برس اس سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

اسٹرنگز میں شامل بلال مقصود نے ڈان سے ایک سابقہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم کوک اسٹوڈیو کو پروڈیس کرنے کے خیال پر بہت پرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم کوک اسٹوڈیو کی حقیقی روح اور لوک دھنوں کو جدید موسیقی کے امتزاج سے پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پاکستان میں اس وقت متعدد میوزیکل خزانے سامنے نہیں آسکے ہیں اور ہم انہیں تلاش کرکے سامنے لانا چاہتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں توقع ہے کہ ہم اس شو میں وہ جوش واپس لاسکیں گے جو گزشتہ چند برسوں کے دوران غائب ہوگیا تھا، کوک اسٹوڈیو سیزن تین تک تو زبردست تھا مگر اس کے بعد اس میں سے حیرت کا عنصر غائب ہوگیا تھا، جسے ہم واپس لانے کا منصوبہ بنارہے ہیں"۔

بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ اس نئے سیزن کی تیاری میں تین ماہ لگے اور انہوں نے ہر گانے پر سخت محنت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024