سول نافرمانی تحریک غیر مسلح بغاوت ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحقاق ڈارنے سول نافرمانی تحریک کوغیر مسلح بغاوت قرار دے دیا ہے۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے باعث آئی ایم ایف کے سربراہ نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعالمی تعلقات کے حوالے سے بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے کہ آیا یہاں پر کیا ہونے جا رہا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کو ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ماورائےآئین نہیں ہوسکتی۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونے کے باوجود بھی کمیٹی کا کام جاری رہےگا۔
اسحاق ڈار کے مطابق انتخابی اصلاحات مسلم لیگ ن کے منشورمیں شامل ہیں۔