• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

شائع August 18, 2014 اپ ڈیٹ August 19, 2014
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں میں عوام کی تائید نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری بات نہیں سنی گئی اسی لیے ہم نے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے'۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا سے استعفوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور جلد اس حوالے سے فیصلہ کر لیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تمام اراکین نے ان کے پاس استعفے جمع کرا دیئے ہیں اور کل تک یہ استعفے اسپیکر کو جمع کرار دیئے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024