• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور:گرفتار ہاکی اولمپئنز کی عدالت میں پیشی

شائع August 17, 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

لاہور: جوا کے الزامات کے تحت گرفتار پاکستان ہاکی کے آٹھ عہدے داروں کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پولیس افسر ناصر حمید نے بتایا کہ ان آٹھ افراد کو ہفتہ کی رات لاہور کے ایک ہوٹل سے گرفتار کرنے کے بعد آج دوپہر ایک خصوصی عدلت میں پیش کیا گیا۔

حمید کے مطابق آگلے دو ہفتوں تک تفتیش کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں لایا جائے گا۔

ان آٹھ عہداروں میں چار سابق اولپمین قمر ابراہیم، کامران اشرف، دانش کلیم اور انجم سعید بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ابراہیم ، اشرف اور کلیم 1994 آسٹریلیا میں آخری ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔

ابراہیم حال ہی میں پاکستان کی جونیئر ٹیم کے کوچ مقرر ہوئے تھے جبکہ کلیم اور اشرف مختلف قومی ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں۔

گرفتار حکام میں محمد عرفان، عرفان ضیاء، رانا ظہیر اور سہیل اشرف شامل ہیں جو مختلف حیثوحمں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024