• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دھاندلی ہوئی تھی تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں: رانا ثناء

شائع August 16, 2014
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ—۔فائل فوٹو
سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ—۔فائل فوٹو

لاہور: صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بڑا جلسہ کرنے سے کوئی وزیراعظم نہیں بن جاتا، جبکہ طاہر القادری کا جلسہ تحریک انصاف سے بڑا تھا۔

ڈان نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچتے ہی نیا پاکستان بن جائے گا۔

جبکہ اسلام آباد پہنچ کریہ لوگ پُرآسائش کمروں میں بیٹھے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو عمران خان خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کریں اور وہاں دوبارہ الیکشن کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کا دوہرا معیار ہے اور احتجاجی سیاست اور دھرنوں سے قوم کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مطالبہ غیرقانونی، غیرسیاسی اور غیراخلاقی ہے اور ان مطالبات پر قانون کے مطابق ہی غور کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزام پر وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا، وزیراعظم نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت بھی دی، لیکن عمران خان اپنی ضد کی بنا پر آج تنہا کھڑے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کے نعروں کا مقصد صرف کارکنوں کو جھانسہ دینا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024