• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد کے ریڈ زون میں موبائل سروس بحال

شائع August 14, 2014
اسلام آباد میں پاک فوج کے سپاہی خاردار تاریں نصب کرنے کی تیاری کرتے ہوئے. 13 اگست 2014 — فوٹو اے ایف پی
اسلام آباد میں پاک فوج کے سپاہی خاردار تاریں نصب کرنے کی تیاری کرتے ہوئے. 13 اگست 2014 — فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے ریڈ زون میں موبائل اور وائرلیس فون سروسز بحال کر دیں گئیں ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےحکام نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کی ہدایات پر تمام موبائل فون آپریٹرز کو ریڈزون میں سروسز بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریڈ زون میں غیرمعینہ مدت کے لیے موبائل فون سروسز کی بندش کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد ریڈ زون اور اس کے اطراف کے علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جن علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہی، ان میں ایوان صدر، کنونشن سینٹر، مارگلہ روڈ سے کشمیر چوک، چائنا چوک، اور قائد اعظم یونیورسٹی تک کے علاقے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024