• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ، بچہ ہلاک

شائع August 14, 2014
۔—اے پی فوٹو۔
۔—اے پی فوٹو۔

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک جبکہ خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق رات گئے کراچی میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں نیو کراچی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سولجر بازار، مزار قائد، لائنز ایریا، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک بچہ بھی مارا گیا۔

ادھر لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز اور پولیس نے چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت شعیب اور صمد کے ناموں سے ہوئی۔

کھارادر کے علاقے کھوڑی گارڈن میں تین ملزمان کو پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024